گھریلو تشدد کی ممانعت اور بزرگ شہریوں کے تحفط کے بلز کی منظوری پیر کو لے لیں گے ، صادق سنجرانی
اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ گھریلو تشدد کی ممانعت اور بزرگ شہریوں کے تحفط کے بلز کی منظوری پیر کو لے لیں گے ۔جمعہ کو اجلاس کے دور ان مسلم لیگ (ن) کے اعظم نذیر تاررڑ نے کہا کہ گھریلو تشدد کا شیری رحمان کا نجی بل بھی ایوان میں آیا تھا ، رانا مقبول کا نجی بزرگ شہریوں کے تحفظ کا بل بھی پیش کیا گیا تھا،ہمیں ایک دن تو دے دیں کہ ہم بلز کو پڑھ تو لیں ، بل پیر کو منظور ہو جائے گا،شیری رحمان کے گھریلو تشدد کے نجی بل
و میں نے کمیٹی میں شیری رحمان کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا تھا ،گھریلو تشدد کا حکومتی بل ڈیڑھ سال قبل آیا ،قائمہ کمیٹی سے آئے بل تو قومی اسمبلی میں فوری منظوری کے لیے پیش کر دیے جاتے ہیں ۔شیری رحمان نے کہاکہ ممبر پانچ پانچ سال کام کرکے نجی بلز لیکر آتے ہیں لیکن نجی بلز غائب ہو جاتے ہیں ، میرا گھریلو تشدد کی ممانعت کا بل غایب ہو گیا اور حکومتی بلز بن کر آ گیا نجی بلز سینیٹ میں آتے ہیں اور غایب ہو جاتے ہیں ،میرے انسانی حقوق سے متعلق دو بلز غائب ہیں