MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

ماہرہ نے پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں پابندی کو مایوس کن قرار دیدیا

کراچی(ویب ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں پابندی کو مایوس کن قرار دیدیا۔پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے پہلی بار پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے کی پابندی پر لب کشائی کی۔ اداکارہ نے کہا پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں پابندی نے مجھے غمکین کردیا۔ماہرہ خان نے کہا کہ میں خود بھارت میں کام کرنے

- Advertisement -

کا تجربہ حاصل کرچکی ہوں اور میں سمجھتی ہوں کہ نہ صرف پاکستان بلکہ برصغیر کے فنکاروں سے ایک ساتھ کام کرکے اپنا تجربہ شیئر کرنے کا موقع چھین لیا گیا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں پابندی کی وجہ سے مجھے بہت سی بھارتی ویب سیریز میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری کیوں کہ مجھے ان پراجیکٹس میں کام کرنے پر خوف محسوس ہورہا تھا۔واضح رہے اداکارہ ماہرہ خان نے رومانس کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری کی جب کہ پاکستان میں ان کی اداکار فواد خان کے ساتھ فلم ’مولا جٹ ٹو‘ مکمل ہوچکی ہے تاہم کورونا کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہے۔

1 Comment
  1. […] نیوز) بھارتی اداکار ورون دھون نے پاکستانی گلوکار ابرارالحق کے لئے پیغام جاری کیا ہے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.