کوئٹہ(مسائل نیوز) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پاکستانی قوم قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی حکم پر 21 مئی بروز جمعہ مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف بھر پور نفرت کا اظہار کریں گے جمعیت علماء اسلام کے کال پر پاکستانی عوام ملک گیر احتجاج کو کامیاب کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی الجمعیت ہاوس میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحید ی کے بھائی ریٹائرڈ حولدار محمد اسماعیل خان کاکڑ شہید کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی مولانا مفتی محمد گلاب خان کاکڑ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ شبیراحمد مدنی حاجی میر حشمت لہڑی عبدالصمد خان کاکڑ مولانا عبدالباقی مولانا عبدالعلی مولانا امین اللہ امین حاجی عبداللہ نادر خان امیر محمد حقیار ود یگر بھی موجود تھے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے اقدامات کیا جائے اگر سرحدات حائل نہ ہوتے آج پاکستانی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہوتے انہوں نے کہا کہ آج ھم نے ان مظلوم بھائیوں کی آواز بننا ہے 1948سے اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کررہاہے نمازیوں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں سب سے بڑا امتحان پاکستان ،اسلامی ممالک اوران کی قیادت کاہے کہ وہ نہتے فلسطینی بھائیوں کی آواز بنے گی یانہیں
فلسطین پر اسرائیل کافلسطینیوں پر دنیاکا بد ترین ظلم ڈھایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان فلسطینی بھائیوں کی امداد کریں فلسطینی مجاہدین کی دفاعی کارروائیوں کوصیہونی میڈیا دہشت گردی کی نئی قسم بتلا رہا ہے عالمی دنیا کو اسرائیل کا وہ مہلک اسلحہ کیوں نظر نہیں آتا جو وہ نہتی آبادی پر برسا رہا ہے ناجائز قبضہ امت مسلمہ کو قبول نہیں انہوں کہ مسلم ممالک کے حکمران اگر حسب سابق غفلت کا مظاہرہ کرتے ہیں تو مسلم امہ سے اپیل کرتاہوں کہ وہ پوری دنیا میں اسرائیل کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں مسجد اقصیٰ مسلمانوں کی عزت کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیلیوں کے حالیہ سفاکانہ حملے نہتے فلسطینیوں کے خلاف ٹینک اور گن شپ ہیلی کاپٹر سے فضائی بمباری کی ناپاک جسارت سے پورا عالم اسلام خون کے آنسو رو رہا ہے مسجد اقصیٰ مسلمانوں کے نزدیک مقدس ترین مقام ہے اس کی حفاظت کرنا اہل اسلام کا اولین فرض ہے انہوں نے کہا کہ عید کے روز بھی اسرائیل کی طرف سے اس کی بے حرمتی کی گئی مگر سلام ان فلسطینیوں کو جنہوں نے گولیوں اور حملوں کے باوجود بھی مسجد اقصیٰ میں تلواروں کے سائے میں عید الفطر کی نماز ادا کی پاکستانی عوام علماء اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں کسی بھی صورت فلسطینی بھائیوں کو بے یارومدد گار اور تنہاء نہیں چھوڑا جاسکتا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام فلسطینی بھائیوں کی قدم بقدم اورشانہ بشانہ حمایت کا اعلان کرتی ہیں جمعیت علماء اسلام پاکستان کی قیادت کے حکم کے مطابق 21 مئی بطور یوم فلسطین منایاجائیگا علماء کرام جمعہ کے اجتماعات میں فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے مذمتی قراردادیں منظور کر ے بعد نماز جمعہ پورے ملک میں مظاہرے کئے جائنگے