MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لورالائی کو نیا ڈویژن بنانا ہمارا مشن ہے،حاجی طور اتمانخیل

لورالائی کو نیا ڈویژن بنانا ہمارا مشن ہے جس میں ہم انشااللہ بہت جلد کامیا ب ہونگے

0 463

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

انتخابات میں کئے گئے تمام وعدوں کو بہت جلد پورا کیا جائے گا،صوبائی وزیر

لورالائی (مسائل نیوز) انتخابات میں کئے گئے تمام وعدوں کو بہت جلد پورا کیا جائے گا عوام کے تمام دیرنیہ مطالبات اور مسائل کو حل کرکے عملی جامہ پہنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں لورالائی کو نیا ڈویژن بنانا ہمارا مشن ہے جس میں ہم انشااللہ بہت جلد کامیا ب ہونگے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صنعت و تجار ت حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے عید کے دن سنیئر صحافی میا ں محمد طاہر بشیر آرائیں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاصوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا کہ سابقہ حکومت کے نمائندوں کچھ بھی نہیں کیا اور اقتدار کے نشے میں کرپشن اور کمیشن کو فروغ دیا اور عوام کو صرف سہانے خواب دکھا ئے

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ ہم اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کے اجتماعی مسائل حل کررہے ہیں نوجوانوں کو روزگار دینا اولین ترجیح ہے صوبائی حکومت پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے لوگوں کو صحت تعلیم پینے کا صاف پانی سمیت تما م بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے مختصر مدت میں اجتماعی نوعیت کے مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہر دور میں اقتدار میں رہنے والوں نے اپنے دور اقتدار میں صرف مزے لیے اور لوٹ مار کی اور آج یہی شکست خوردہ عناصر ہم پر تنقید کررہے ہیں ٖجوان کی ذہنی پسماندگی اوردیولیہ پن کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں لورالائی کے عوام سے کیے گئے وعدے جن میں صاف پانی کی فراہمی بجلی کی فراہمی سڑکو ں کی تعمیر صحت اور تعلیمی اداروں کی فعالیت اور عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔

جن پر ہم عمل پیرا ہیں اور ان پر کام جاری ہے لورالائی کے شہریوں کے پینے کا صاف پانی کی فراہمی کے بعد صحت کے مسائل تعلیمی اداروں کے مسائل کا حل کیا جارہا ہے ہسپتال کو الگ بجلی کا فیڈر فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرلئے گئے ہیں اس کے علاوہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کو ایک جدید آلات اور سہولیات سے مزین ایمبولینس ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن سے منظورکروائی ہے جو ڈی ایچ کیو ہسپتال لورالائی کو پہنچ گئی ہے اس سے قبل بھی دو ایمبولینس ڈی ایچ کیو ہسپتال لورالائی فراہم کی جاچکی ہیں اس کے ساتھ ڈیلے ایکشن ڈیمز بھی منظور ہوچکے ہیں اور یہ بھی جلد تعمیر کردیئے گئے عوام بہت جلد تبدیلی محسوس کریں گے انہوں نے کہ عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.