MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بے گناہ فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،ضیاء لانگو

2 804

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز ) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بے گناہ فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے اسرائیلی فوج کی طرف سے معصوم فلسطینیوں پر حملوں کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان معصوم اور بے گناہ فلسطینی عوام کی ہر ممکن سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے عالمی برادری اور بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لے اور اس نہتے شہریوں کے خلاف ظلم وستم کو روکنے کے لئے فوری کارروائی کریں اور فلسطینیوں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے کردار ادا کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.