MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچ نوجوان دو وقت کی روٹی کیلئےترس گئے ، ثناء بلوچ

2 506

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

حکومت صوبے کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے دروازے کھول دے،ثناءبلوچ

- Advertisement -

کوئٹہ (مسائل نیوز/ اسٹاف رپورٹر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ نے کہا ہے کہ رمضان کے مہینے میں بلوچ نوجوان سرحدات پر چالیس ڈگری گرمی میں دو وقت کی روٹی کیلئے تگ ودوں کررہے ہیں تصویروں کو دیکھا جائے جو بلوچستان کی حقیقت بتارہاہے مسئلے کیلئے کوئی ایساحل بتایا جائے تاکہ بلوچستان نوجوان اپنی زمین پر زندہ رہ سکیں ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا

رکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ نے کہا کہ اہل پاکستان پوچھتے ہیں کہ بلوچستان کا مسئلہ کیا ہے رمضان المبارک کے مہینے میں چالیس ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی میں یہ بلوچ نوجوان سرحدات پر دو وقت کی روٹی کیلئے ایک ڈبہ تیل پاکستان لارہے ہیں لیکن یہ وقت بند کردیا گیا ہے اگر ہم ان تصویروں کو غور سے دیکھیں تو شائد لوگوں کو مسئلہ سمجھ آجائے یہ تصاویر بلوچستان کی حقیت بتارہاہے انہوں نے کہا کہ وفاق کے پوسٹوں پر بلوچ جا نہیں سکتے ایران بارڈرپر کاروبار کرنہیں سکتے جبکہ حکومت بلوچستان کے پاس نوکری نہیں ہے کوئی حل بتایا جائے تاکہ بلوچ نوجوان اپنی سرزمین پر زندہ رہ سکے ۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.