ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی اداکار گووندا کورونا وائرس سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے اور اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کام بھی شروع کردیا۔ انھوں نے اپنی صحتیابی سے متعلق مداحوں کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے آگاہ کیا۔ گووندا نے لکھا کہ ’ڈانس بنگلا ڈانس پر میرے روایتی مووز لیکن میں بالکل نیا۔انھوں نے ساتھ میں یہ بھی لکھا
کہ وہ اب دوبارہ کام پر واپس آگئے ہیں، اور اپنے شو کو انجوائے کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ گووندا 5 اپریل کو کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، ان کی اہلیہ سنیتا اہوجا نے اس کی تصدیق کی تھی۔