MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مون سون بارشوں کے بعد ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوگیا

0 345

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)گزشتہ 2 ماہ کے دوران ہونے والی موسلادھار بارشوں کے بعد کراچی میں نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کی خراب صورتحال کے باعث شہر میں حالیہ ہفتوں میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔حالیہ مون سون بارشوں کے بعد ملک میں بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے، محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 192 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ضلع کورنگی میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وہاں 63 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ضلع شرقی 45 اور ضلع جنوبی 35 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع وسطی 26، ضلع ملیر 14، کیماڑی 6 اور ضلع غربی سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ یکم ستمبر سی16ستمبر تک کراچی میں 1428 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ اگست میں کراچی بھر میں 1265 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.