Masael Quetta

دو اوباشوں نے کمسن 7سالہ بچے کو زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

0 496

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مکوآنہ (مسائل نیوز)تاندلیانوالہ بدفعلی کے واقعات تھم نہ سکے۔تھانہ سٹی کے علاقہ چک 422گ ب میں دو اوباشوں نے کمسن 7سالہ بچے کو زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ ملزمان بدفعلی کے دوران بچے کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔تاندلیانوالہ میں چک 422گ ب میں دو اوباش زمان اور ندیم 7سالہ بچے خرم کو ورغلا کر قریبی کھیتوں میں لے گئے۔کھیتوں میں لے جا کردونوں اوباشوں نے کمسن خرم کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزمان بدفعلی کے دوران بچے کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔ کمسن خرم کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

- Advertisement -

ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ چیخ و پکار کر رہا ہے لیکن بے رحم ملزمان زبردستی بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتے رہے۔ متاثرہ بچے کی چیخ و پکار پر علاقہ مکین موقع پر آگئے۔ اہل دیہہ کے پہنچنے پرملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ بچے کو طبی امداد اور میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔تھانہ سٹی پولیس نے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔والدین کا کہنا ہے کہ بچے کی ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے،آئی جی پنجاب اور آرپی او فیصل آباد واقعہ کا نوٹس لیں،ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.