میتھیو ہیڈن کو میری شہرت اور مجھے ان کی شخصیت پسند نہیں تھی
لاہور(مسائل نیوز) شعیب اختر کا کہنا ہے کہ میتھیو ہیڈن کو میری شہرت اور مجھے ان کی شخصیت پسند نہیں تھی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے کہاکہ میں نے ایک میچ میں ہیڈن کو ایل بی ڈبلیو کیا، ایک جارح مزاج بیٹسمین کی وکٹ حاصل کرنے کا جشن بھی خوب منایا، ساتھ ان کو پویلین واپس جانے کا اشارہ بھی کیا،اس پر آئی سی سی نے مجھ پر جرمانہ بھی کردیا تھا۔
یاد رہے کہ رواں صدی کی پہلی دہائی میں جارح مزاج آسٹریلوی بیٹسمین اور پاکستانی اسپیڈ اسٹار اپنے کیریئر کے عروج پر تھے،دونوں کے درمیان تلخ و شیریں جملوں کا تبادلہ بھی ہوتا رہا۔