MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

نیدرلینڈ کی وزیر خارجہ نے افغانستان سے انخلا کے دوران بدنظمی کے باعث تنقید پر استعفیٰ دیدیا

ایمسٹر ڈیم(مسائل نیوز) نیدرلینڈ کی وزیر خارجہ نے افغانستان سے انخلا کے دوران بدنظمی کے باعث تنقید پر استعفیٰ دیدیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان سے انخلا کے دوران پیداہونے والے بحران کا ذمہ دار ٹھرائے جانے پر نیدرلینڈ کی وزیر خارجہ سگریڈ کاگ مستعفی ہوگئیں، نیدرلینڈ کی پارلیمنٹ نے ایک اجلاس کے دوران وزیر خارجہ کے خلاف تحریک پیش کی تھی جس میں افغانستان میں انخلا کے دوران پیدا ہونے والے بحران کی ذمہ داری وزیر خارجہ پر عائد کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ حکومت کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کے باعث افغان مہاجرین کا انخلا

- Advertisement -

مکمل نہیں ہوسکا۔پارلیمنٹ کی جانب سے تحریک سامنے آنے پر وزیر خارجہ سگریڈ کاگ نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان حکومت کو اس بحران کا ذمہ دار سمجھتا ہے، میں نے اپنی ذمہ داریاں مکمل طور پر ادا کیں تاہم پارلیمنٹ کے فیصلے کے بعد میں بحثیت وزیر نتائج کی ذمہ داری قبول کرتی ہوں اور مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتی ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.