مرد دس بارطلاق دیدے تو کوئی فرق نہیں پڑتاحریم شاہ
لاہور(مسائل نیوز)متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی مردوں کو بیوقوف بنانا سب سے آسان ہے ، مرد دس بارطلاق دیدے تو کوئی فرق نہیں پڑتاکیونکہ وہ مرد ہے جبکہ خاتون کو ایک بار بھی طلاق مل جائے تو معاشرہ اسے تسلیم نہیں کرتا کہ یہ طلاق یافتہ خاتون ہے ۔ ایک انٹر ویو میں حریم شاہ نے بر ملا کہا کہ پاکستانی مردوںکو بیوقوف بنانا انتہائی آسان ہے کیونکہ یہ اپنی خواہشات کے پیچھے بھاگتے ہیں اور ایسے لوگوںکو بیوقوف بنانا مشکل نہیں ہوتا۔انہوںنے کہا کہکون کہتا ہے کہ مرد اورعورت کو برابری کے
حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مردکی دس بار بھی علیحدگی ہو جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ مردہے اور اگرعورت کو ایک بار بھی طلاق ہو جائے تو معاشرہ اسے تسلیم نہیں کرتا کہ یہ طلاق یافتہ خاتون ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین خود کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں اور اسے اپنا ہتھیار بنائیں۔