)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین ٹام بلنڈل پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔
راولپنڈی(مسائل نیوز)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین ٹام بلنڈل پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین بلنڈل ٹانگ میں تکلیف کے باعث سیریز سے باہر ہوئے۔نیوزی لینڈ کے ٹی 20 اسکواڈ میں شامل ڈیرل میچل کو ون ڈے اسکواڈ میں ٹام بلنڈل کی جگہ شامل کرلیا گیا ہے۔بلنڈل بنگلہ دیش کے خلاف چوتھے ٹی ٹونٹی میں فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے تھے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے راولپنڈی اسٹیڈیم میںآج کھیلا جائے