تاریخ میں پہلی بارعام شہری تفریح کیلئے خلامیں پہنچ گئے
نیویا رک(مسائل نیوز) تاریخ میں پہلی بارعام شہری تفریح کیلئے خلامیں پہنچ گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چارعام شہریوں کو لیکر امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے خلائی شٹل نے زمین کے گرد چکر لگانا شروع کردیا۔
یہ چاروں افراد تین دن تک خلا کی سیر کریں گے۔خلا میں بال کیسے دھوئیں گی کھانا کیسے کھائیں گے ورزش کیسے کریں گی امریکی سرکاری خلائی ادارے ناسا کے خلابازوں نے خلائی سیاحوں کو مفید مشورے دئیے ہیں۔اس مشن کو ’انسپیریشن 4‘ کا نام دیا گیا ہے جو امریکی ریاست کیلی فورنیا کے لانچ پیڈ سے خلا میں پہنچا۔