Masael Quetta

پاکستان سے زیادہ کوئی اور ملک افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہشمند نہیں ،عمران خان

3 633

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان سے زیادہ کوئی اور ملک افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہشمند نہیں ،عمران خان

- Advertisement -

 اسلام آباد (مسائل نیوز ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سے زیادہ کوئی اور ملک افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہشمند نہیں ،افغانستان میں پائیدار امن، استحکام اور ترقی کیلئے افغان رہنماﺅں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے،پاکستان پرامن ، مضبوط افغانستان کیلئے بھرپور حمایت کرےگا ۔ وہ منگل کو افغانستان سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماﺅں سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ سیاسی رہنماﺅں کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے دین، تاریخ، جغرافیہ ، ثقافت اور رشتے داری کے مضبوط روابط کے ذریعے پاکستان کے عوام کی طرف سے برادر افغان عوام کیلئے بھرپور حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سے زیادہ کوئی اور ملک افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہشمند نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں افغان رہنماں پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ افغانستان کو پائیدار امن ، استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے تعمیری طور پر مل کر کام کریں۔ وزیراعظم نے افغانستان میں جامع سیاسی حل کیلئے تمام فریقین کے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ پرامن اور مستحکم افغانستان کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے یقین دلایا کہ پاکستان اس سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں کی بھرپور حمایت کرے گا۔ وفد کے اراکین نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور امن کوششوں کیلئے پاکستان کی حمایت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کا معاشرہ کثیر النسلی نوعیت کا ہے اور وہاں پر جامع نظم و نسق کی ضرورت ہے۔ افغان وفد نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ بھی کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.