Ultimate magazine theme for WordPress.

صوبے کے نوجوان انتہائی با صلا حیت اور ذہین ہیں،لیاقت شاہوانی

0 331

۔صوبے کے نوجوان انتہائی با صلا حیت اور ذہین ہیں،لیاقت شاہوانی

- Advertisement -

کوئٹہ (مسائل نیوز ویب ڈیسک) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہاکہ صوبائی حکومت نے صوبے میں جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے اس سال کے مالی بجٹ میں خاطر خواہ فنڈز مختص کئے ہیں اس سے صوبے کے دوردراز علاقوں کے طلباءو طالبات کوجدید تعلیم سے بہرہ مند ہونے کے مو اقع میسر آئیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ذاتی دلچسپی سے صوبے کے ہر ضلع میں بورڈ نگ سکولز کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ صوبے کے نوجوان انتہائی با صلا حیت اور ذہین ہیں انہیں تعلیمی سہولیات کی فراہمی سے وہ بھی ملک کے دیگر صوبے کے طلباءکے مقابلے میں آسکیں گے اور مستقبل میں ملک و صوبے کی خدمت کیلئے اپنی صلا حتیں بروئے کار لانے کے قابل ہوں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جام کما ل خان کا وژن بھی صوبے کی پسما ند گی کا خاتمہ اور تعلیم کے فروغ کو اولیت دینا ہے انہوں نے کہاکہ یہ امر انہتائی خو ش آئند ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے کی یونیو رسٹیوں واعلیٰ تعلیمی اداروں کی سالانہ گرانٹ میں اضافہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ذہین طلباءو طالبات کو لیپ ٹاپس بھی فراہم کئے جارہے ہیں جبکہ طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر وظا ئف دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ہم اپنے تعلیمی اہداف حا صل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.