معاشرے میں ہر ذی فہیم شخص کا انسانی فریضہ بنتا ہے:گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا
معاشرے میں ہر ذی فہیم شخص کا انسانی فریضہ بنتا ہے:گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا
مسائل نیوز ڈیسک
گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ معاشرے میں ہر ذی فہیم شخص کا انسانی فریضہ بنتا ہے کہ وہ
معاشرے میں ہر قسم کی اخلاقی بےراہ روی اور منشیات کے خاتمے کیلئے اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کریں. وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام معتدل اور روشن فکر افراد سامنے آکر نوجوانوں کو کردار سازی اور اخلاق سنوارنے میں فکری رہنمائی فراہم کریں. یہ بات انہوں نے حاجی شکور اچکزئی کی قیادت میں انجمن تاجران ایکشن کمیٹی کے ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ملاقات کے دوران صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے تاجروں کو درپیش مشکلات، شہر میں سڑکوں کی خستہ حالی اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بھی زیربحث آیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ معاشرے میں سپورٹس اور ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ اشد ضروری ہے. جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینے سے ایک صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے راہ ہموار ہو جائیگی. کوئٹہ کے تاجروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے گورنر بلوچستان نے یقین دلایا کہ ان کے حل کیلئے تمام متعلقہ اداروںسے بات کی جائے گی.