Masael Quetta

بھارت نے کابل میں سفارتخانہ بند کردیا، سفیر اور عملے کو واپس بلا لیا

0 528

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بھارت نے کابل میں سفارتخانہ بند کردیا، سفیر اور عملے کو واپس بلا لیا

- Advertisement -

نئی دہلی (مسائل نیوز ڈیسک )افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد بھارت نے کابل میں اپنا سفارتخانہ خالی کرنے اور سفیرسمیت عملے کو واپس بلانے کا اعلان کردیا،بھارتی طیارہ 120 افراد کو لے کر کابل سے نئی دہلی روانہ ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے بتایاکہ افغانستان کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کا سی 17 طیارہ کابل ایئر پورٹ سے 120 بھارتی شہریوں کو لے کر دہلی روانہ ہوگیا۔ طیارہ امریکی افواج کی طرف سے فراہم کردہ سیکورٹی کے حصار میں بھارتی شہریوں کو لیکر کابل ایئر پورٹ سے روانہ ہوگیا۔بھارتی شہری افغانستان کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے تھے اور انہیں کابل ایئر پورٹ پر لایا گیا تھا۔بھارتی وزارت داخلہ نے کہا کہ وہ افغانستان کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر افغانستان میں پھنسے بھارتی شہریوں کی واپسی کے لیے الیکٹرانک ویزا متعارف کرا رہا ہے جس سے وزا درخواستوں کو تیزی سے نماٹایا جائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.