MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

کابل پر طالبان کا قبضہ: بھارتی میڈیا مودی سرکار پر برس پڑا

کابل پر طالبان کا قبضہ: بھارتی میڈیا مودی سرکار پر برس پڑا

- Advertisement -

کابل(مسائل نیوز ڈیسک )افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد مودی سرکار کے گن گانے والا بھارتی میڈیا اپنی ہی حکومت کی پالیسیوں پر برس پڑا۔بھارتی میڈیا نے کہاکہ افغانستان میں اربوں ڈالرخرچ کیے مگر بھارت کو کوئی پوچھ ہی نہیں رہا،افغانستان میں ڈیم بنائے، انفرا اسٹرکچردیا، لوگوں کوپڑھایا لیکن سب بیکار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا نے کہیں افغان فورسز میں کرپشن کا الزام لگایا تو کہیں امریکی اہلکاروں پر مال بنانے کا الزام عائد کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی تنہا ہوگیا، اب بھارت کو چاہیے کہ وہ دور بیٹھ کر میچ دیکھے اور موقع کا انتظار کرے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی اپوزیشن رہنما اسد الدین اویسی کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ، برسوں پہلے کہا تھا کہ طالبان سے بات چیت کا راستہ ڈھونڈیں، طالبان کا اقتدارمیں آنا دیوارپرلکھا ہے مگر ہماری نہیں سنی گئی، آج صورتحال سب کیسامنے ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.