حب ڈیم مکمل بھر گیا،سطح آب 339فٹ سے تجاوز، اسپیل وے سے حب ندی میں پانی کا اخراج شروع
حب(مسائل نیوز)حب ڈیم مکمل بھر گیا سطح آب 339فٹ سے تجاوز کرنے کے بعد ڈیم کے اسپیل وے سے حب ندی میں پانی کا اخراج شروع ہو گیا ہے اس بارے میں محکمہ ایری گیشن اور ڈیم انتظامیہ واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ ڈیم کے اسپیل وے سے پانی کا اخراج اتوار کی صبح شروع ہو اہے اور اسوقت ڈیم سے تقریباً 2000کیوسک پانی حب ندی میں داخل ہونا شروع ہوا ہے تاہم اس میں بتدریج اضافہ متوقع ہے رابطہ کرنے پر ایری گیش حکام کا مزید کہنا ہے کہ اسوقت ڈیم سے جو پانی اسپیل وے سے خارج ہو کر حب ندی میں داخل ہو رہا ہے اس سے حب ندی میں کسی بھی قسم کی سیلابی صورتحال کا کوئی خطرہ نہیں تاہم اگر مزید موسلادھار بارش ہوتی ہیں تو خطرے کوقبل ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔
- Advertisement -
[…] (مسائل نیوز) ایم 8روڈ سیلابی پانی میں بہہ گیا، ایم8شاہراہ سی پیک کا حصہ اور سندھ و […]
[…] نیوز)حب ڈیم سے پانی کا اخراج تیز ہوگیا، اس کے ٹوٹنے کے خدشات […]