MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

ایک اور بھارتی طیارے میں خرابی ‘ کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی (مسائل نیوز) بھارتی ایئرلائن کے ایک اور طیارے کو فنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔ میڈیا رپورٹس میں پاکستان سول ایوی ایشن (سی اے اے) ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بھارت کی نجی ایئر لائن کا طیارہ بھارتی شہر حیدر آباد سے شارجہ کے لیے روانہ ہوا تھا کہ اس دوران فنی خرابی کے باعث اسے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ، بھارتی فضائی کمپنی ’ایئر انڈیگو‘ کا جہاز اے ٹی سی سے اجازت کے بعد جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر صبح 7:30 پر اترا۔
معلوم ہوا ہے کہ جہاز کے انجن میں خرابی ہو گئی تھی جس کی وجہ سے طیارے کے کپتان نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی اور اجازت ملنے پر بھارتی نجی ایئر لائن کے طیارے کے کپتان نے طیارے کو بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا ، طیارے میں 186 مسافر سوار تھے جنہیں ٹرانزٹ لاؤنج میں رکنے کی اجازت دی گئی جب کہ متبادل جہاز مسافروں کو لینے احمد آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہو گا۔
چند روز قبل بھارت کی فضائی کمپنی ’اسپائس جیٹ‘ کی پرواز ایس جی 11 کے زیرِ استعمال بوئنگ 737 میکس 8 طیارے میں گزشتہ روز دبئی جاتے ہوئے دوران پاکستان کی فضائی حدود میں رحیم یار خان کے قریب فنی خرابی پیدا ہو گئی تھی ، ہنگامی صورتِ حال میں پائلٹ کے رابطہ کرنے پر کنٹرول ٹاور نے اسے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کراچی لینڈ کرنے کی اجازت دی ، جس کے بعد منگل کی صبح سوا 9 بجے اس پرواز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے انجینئرز نے طیارے کا معائنہ کیا تاہم فوری طور پر نقص دور نہ ہونے کے باعث 4 گھنٹے بعد 132 مسافروں کو جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرانزٹ لاؤنج منتقل کر دیا گیا تھا بعد ازاں مسافروں کو عملے کے 12 ارکان سمیت ممبئی سے آنے والی متبادل پرواز کے ذریعے کراچی میں 12 گھنٹے قیام کے بعد دبئی روانہ کردیا گیا تھا بعد ازاں قومی ایئرلائن پی آئی اے کے انجینئرز نے کراچی ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنے والے بھارتی طیارے کی مرمت کرتے ہوئے جہاز کے انجن کی خرابی دورکی ، جس کے بعد اس طیارہ نے پرواز SG-9922 کے طور پر کراچی سے صبح سویرے ٹیک آف کیا اور بحفاظت اپنی منزل دہلی پہنچ کر لینڈ کر گیا۔

3 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو طیارے خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے۔ایوی ایشن […]

  2. […] نیوز)بھارتی ایئر لائن کے طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔سول […]

  3. […] (مسائل نیوز) کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر چہرے کی شناخت کا جدید نظام فعال کردیا گیا ہے۔ترجمان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.