Masael Quetta

ثانیہ مرزا نے ہنستے اور ورز ش کی ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کے شکوے کا جواب دیدیا

1 270

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بھارتی معروف ٹینس اسٹار، پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے کیے جانے والے شکوے کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہنستے اور ورز ش کی ویڈیو شیئر کر دی ۔ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اْنہیں خوشگوار موڈ میں ہنستے ہوئے اور ورزش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے انسٹا اکائونٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو پر لکھا گیا ہے کہ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ ہنستی نہیں ہیں۔ثانیہ مرزا نے اپنی ا نسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھاہے کہ یہ رہی میری ہنسی جو سب دیکھنا چاہتے تھے۔ثانیہ مرزا کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خوب انجوائے کرتے ہوئے، ہنستے مسکراتے مختلف ورزشیں کر رہی ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.