Ultimate magazine theme for WordPress.

پاکستان میں دہشتگردوں کے سلیپر سیلز دوبارہ فعال ہونے کا خدشہ ہے،ترجمان پاک فوج

افغانستان میں بدامنی اور عدم استحکام کا سب سے بڑا اثر پاکستان پر ہی پڑے گا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 86 ہزار سے زائد قربانیاں دیں،

0 632

ہم اپنی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے، میجر جنرل بابر افتخار

- Advertisement -

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے سلیپر سیلز دوبارہ فعال ہونے کا خدشہ ہے،افغان امن عمل کی کامیابی کیلئے اپنا کردار سنجیدگی سے ادا کررہے ہیں ، ہم افغانستان میں قیام امن کے ضامن نہیں،پاکستان کا امن افغانستان کے امن و استحکام کے ساتھ جڑا ہے،افغانستان میں بدامنی اور عدم استحکام کا سب سے بڑا اثر پاکستان پر ہی پڑے گا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 86 ہزار سے زائد قربانیاں دیں، ہم اپنی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ افغان امن عمل کی کامیابی کیلئے اپنا کردار سنجیدگی سے ادا کررہے ہیں ، پاکستان نے افغانستان میں امن عمل میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی لیکن ہم افغانستان میں قیام امن کے ضامن نہیں ہیں، اسکا فیصلہ وہاں کے فریقین نے ہی کرنا ہے کہ انہوں نے مستقبل میں کس طرح چلنا ہے۔

ہم نے افغانستان سے امریکا کے انخلا کے بعد کی صورتحال پر پوری تیاری کر رکھی ہے، کیونکہ افغانستان میں بدامنی اور عدم استحکام کا سب سے بڑا اثر پاکستان پر ہی پڑے گا، پاکستان کا امن افغانستان کے امن و استحکام کے ساتھ جڑا ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ افغانستان میں بدامنی اور لڑائی کی وجہ سے پاکستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں کی باقیات اور سلیپر سیلز کے دوبارہ فعال ہونے کا خدشہ ہے، اور دوسری جانب بلوچستان میں شدت پسند گروپوں کو بھی تقویت مل سکتی ہے، حالیہ دہشتگردی کے واقعات اسی جانب اشارہ کرتے ہیں، ہم نے دہشت گردی کی طویل جنگ لڑی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 86 ہزار سے زائد قربانیاں دیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.