MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان،طوفانی بارشیں،سیلابی صورتحال کا خدشہ،الرٹ جاری

1 475

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پیر سے جمعرات تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ، سیلابی صورتحال کا خدشہ

کوئٹہ (مسائل نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کا بلوچستان میں پیر سے جمعرات تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا اضلاع میں احتیاطی اقدامات کی ہدایت۔

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پیر سے جمعرات تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے بعد پی ڈی ایم اے نے13اضلاع کیلئے الرٹ جاری کردیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو احتیاطی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اضلاع میں ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ہوسکتا ہے۔پی ڈی ایم اے کا شہریوں کو غیرضرور ی سفر، ڈیمز اور آبی گزرگاہوں پر روکنے کی ہدایت

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث مواصلات متاثرہونےکاامکان ہے اور بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.