Ultimate magazine theme for WordPress.

خواتین کے حقوق کیلئے وزیراعلی بلوچستان کی مکمل سپورٹ حاصل ہے،ماہ جبین شیراں

3 697

کوئٹہ ( مسائل نیوز ) پارلیمانی سیکرٹری برائے وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ماہ جبیں شیراں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی قیادت میں وومن ڈیپارٹمنٹ کو خواتین کے حقوق کیلئے مکمل سپورٹ حاصل ہے موجودہ بجٹ میں وومن ڈیپارٹمنٹ کیلئے سب سے زیادہ ترقیاتی اسکیمات اور بجٹ مختص کیا گیا ہے خواتین کے مسائل کے حل اور معاشی طور پر عورتوں کو امپاور کرنے کیلئے بجٹ میں 500 ملین روپے مختص کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عورت فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام جذبہ پروگرام کے تحت ایس ڈی جی 5کے نفاذ کے ذریعے صنفی مساوات کو یقینی بنانے میں پارلیمنٹرینز کا کردار کے عنوان سے تربیتی ورکشاپ دوسرے روز شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا

- Advertisement -

ماہ جبیں شیراں نے کہا کہ وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو موجودہ حکومت میں جو ترجیح ملی ہے شاید ہی کسی اور ڈیپارٹمنٹ کو ملی ہوں حکومت خواتین کے مسائل سے آگاہ ہے قوانین تو ہے لیکن آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے مسائل حل نہیں ہو رہے قانون کی عملداری کی ضرورت ہے محکمہ وومن ڈیپارٹمنٹ آگاہی کے حوالے سے کام کررہی ہے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے نظر انداز ہونے والے ڈیپارٹمنٹس خواتین اور محکمہ قانون کو ترجیح دی ہے وومن اکنامک امپاورمنٹ کیلئے 500ملین فنڈ رکھا ہے جس سے خواتین کے مسائل کے حل کیلئے بروئے کار لایا جائے گا۔ بلوچستان میں جیلوں میں خواتین کی حالت زار پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ماں کے ساتھ بچوں کو بنیادی ضروریات فراہم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے خواتین کے اسٹیٹس پر کام کریں گے اور مزید اس حوالے سے قانون سازی کی جائے گی خواتین کیلئے ہیلپ لائن 1089قائم کیا گیا کورونا کے دوران تشدد برداشت کرنے والی خواتین کے علاہ وراثت میں حق نہ ملنے اور شکایات کا ازالہ نہ ہونے کی صورت میں وومن ڈیپارٹمنٹ مکمل سپورٹ فراہم کرتا ہے جینڈر ایکویلٹی پالیسی منظور کرچکے ہیں۔ مسائل کی نشاندھی ہو گئی ہے ان کے حل کی طرف جانے کی ضرورت ہے۔ خواتین کے حقوق کیلئے وزیراعلی بلوچستان کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔ خواتین کو صرف مخصوص نشستوں تک محدود نہیں ہونا چاہیے مردوں کی نسبت خواتین کو سیاست میں زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے اس حوالے سے شعور کی بیداری لازمی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.