کرینہ کپور جلد فلم میں عامر خان کیساتھ جلوہ گرہونگی
اداکارہ کرینہ کپور خان اپنی کتاب کے عنوان کے باعث مشکل میں پڑگئیں
اداکارہ کرینہ کپور کو کچھ عرصے بعد ’ لال سنگ‘ نامی بالی وڈ فلم میں اداکار عامر خان کے ساتھ ایکشن میں دیکھا جائے گا۔بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان اپنی کتاب کے عنوان کے باعث مشکل میں پڑگئی ہیں۔بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر بِیڈ میں کرینہ کے خلاف مذہبی احساسات مجروح کرنے کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں درخواست جمع کرائی گئی ہے ۔ درخواست بھارتی آئین کی دفعہ 295 اے کے تحت 3 افراد بشمول اداکارہ کے خلاف جمع کروائی گئی ہے۔ درخواست گزار آشیش شنڈے کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور نے اپنی کتاب میں بائبل لفظ کا استعمال کیا جس سے عیسائی برادری کے مذہبی احساسات کو تکلیف پہنچی ہ؎ے
۔پولیس کے مطابق کتاب کے نام کے بِیڈ باعث کوئی واقعہ پیش نہ آنے کی صورت میں کرینہ کے خلاف فی الحال کوئی کیس رجسٹر نہیں کیا جا سکتا اس لیے آشیش شنڈے کو اداکارہ کے آبائی شہر ممبئی میں درخواست دائر کروانی چاہیے۔اس معاملے پر اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ 9 جولائی کو شائع کردہ ’پریگنینسی بائیبل‘ نامی کتاب ان کے دونوں حمل کے دوران جذباتی اور جسمانی تجربے پر مشتمل ہے جس کا مقصد کسی بھی مذہبی طبقے کو نقصان پہنچانا نہیں ہے۔اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس کتاب میں پہلی بار ان کے دوسرے بچے کی تصویر بھی دکھائی گئی ہے۔