MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

میرے اور ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کے اسپیکر سد قیصر نے کہا ہے کہ میرے اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے، مجھے کوئی وزیر فوٹیج میں ہلڑ بازی کرتا نظر نہیں آیا،میرے پاس صرف اخلاقی طاقت ہے، کسی کو اٹھا کر پھینکنے کا اختیار نہیں،حکومت کو زیادہ سے زیادہ ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے، جو کچھ ایوان میں ہوا

- Advertisement -

جمہوریت کے لیے نیک شگون نہیں ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں رونما ہونے والے واقعات قابلِ افسوس ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعات جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں، کوشش ہے کہ قواعد کے مطابق اجلاس چلے، اختلافِ رائے کا حق ہر ایک کو حاصل ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت کو میز پر بٹھانے کیلئے کوشاں ہوں، فریقین پارلیمنٹ کے تقدس کا خیال رکھیں۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں بہتری اور خرابی کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.