خلاف ورزی کرنےوالوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائےگی، ثناءماہ جبین
عوام کو کم قیمت پر اشیاءخوردونوش فروخت کریں تاکہ غریب عوام کو بھرپور ریلیف مل سکے، اے سی سبی
سبی ( مسائل نیوز) کمشنر سبی ڈویڑن سید فیصل احمد اور ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ماہ رمضان کے مبارک مہینے میں عوام کو خصوصی ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقبال روڈ سبی پر سستا بازار کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں تمام اشیاءخوردونوش بازار سے بارعایت دستیاب ہوں گے اسسٹنٹ کمشنر ثناءماہ جبین عمرانی نے سستا بازار کا دورہ کیا
ان کے ہمراہ لیویز رسالدار میر شہباز خان باروزئی ٹریفک سارجنٹ محمد شریف ناصر تحصیلدار سبی نصیر احمد ترین اور دیگر متعلقہ اہلکار بھی موجود تھے انہوں نے سستے بازار میں یوٹیلٹی سٹور سبزی فروٹ گوشت چینی آٹا سمیت اشیاءخوردونوش کا تفصیلی معائنہ کیا انہوں نے سستے بازار کے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو کم قیمت پر اشیاءخوردونوش فروخت کریں تاکہ ایک طرف ان سستے بازاروں کی افادیت قائم رہ سکے تو دوسری جانب غریب عوام کو بھرپور ریلیف مل سکے علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناءماہ جبیں عمرانی نے سبی بازار کا بھی ہنگامی دورہ کیا
اس دوران ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر یوٹی خالد شمس تحصیلدار نصیر ترین لیویز رسالدار میرعارف مری اور رحمت اللہ سومرو بھی ان کے ہمراہ تھے اس دوران انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پرائز لسٹ چیک کیں انہوں نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف نرخ نامہ کو نمایاں جگہ پر نصب کریں بلکہ مقرر کردہ نرخ کے مطابق اشیاءخوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں انہوں نے تجاوزات اور دکانوں کے سامنے کچرا پھینکنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانوں کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ شکایت ملنے پر دکانیں سیل کرکے بھاری جرمانہ کیا جائے گا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے لوگوں سے کہا کہ جو بھی دکاندار مقرر کردہ نرخ سے زائد پر اشیا فروخت میں ملوث پایا گیا اس کی شکایت براہ راست مجھ سے کی جائے جس پر فوری کاروائی کی جائے گی۔