Masael Quetta

موجودہ حکومت بلاامتیاز احتساب پر یقین رکھتے ہیں،مٹھا خان کاکڑ

3 655

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئے پروجیکٹس سے صوبہ ترقی کی ایک نئے شاہراہ پر گامزن ہو جائیگا، صوبائی وزیر لائیو اسٹاک

ژوب (مسائل نیوز) صوبائی وزیرِ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ و ماحولیات مٹھاخان کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ہر ممکن کوشش کر رہا ہے کہ عام آدمی کی زندگی بہتر سے بہتر کر سکے تاکہ وہ معاشرے میں ایک خوشحال اور پر سکون زندگی گزر سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ژوب کے دورے پر مختلف زیر تعمیر پروجیکٹس معائنہ کر تے ہوئے کیا

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ کی کوششوں سے ہم نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شامل کروائے جس میں ژوب کے دو ڈیمز بھی شامل ہیں جو ابھی مکمل ہونے کے قریب ہے جو آب نوشی زراعت اور لائیو اسٹاک کیلئے بہت اہم ہے

انہوں نے کہا کہ نئے پروجیکٹس سے صوبہ ترقی کی ایک نئے شاہراہ پر گامزن ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ  ماضی میں حکومت میں شامل وزراء صرف اپنے ذاتی کام کیا کرتے تھے اب حکومت عوام کے دیرینہ اور اجتماعی مسائل کو حل کر رہی ہے، جس سے عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ جائے اور ان کے مسائل کم سے ہو سکے صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت بلاامتیاز احتساب پر یقین رکھتے ہیں صوبائی حکومت کی کوششوں سے ہسپتالوں اور سکولوں کے تمام مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں تاکہ صوبے میں تعلیمی انقلاب برپا  ہوجائے اور عوام کو صحت جیسے سہولیات میسر آسکے  انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کر ینگے۔

انہوں نے کہا ان اقدامات  کے مستقبل قریب میں نتائج آنا شروع ہوں گے ژوب  میں تعلیم، صحت، صاف پانی، زراعت سڑکوں بریجوں اور دیگر منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں تاکہ لوگ اس سے استفادہ حاصل کر سکے انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری آفیسران اور دیگر زمہ دار لوگ بھی منصوبوں کی رفتار کو تیز کریں تاکہ تمام منصوبے مقررہ وقت پر مکمل ہوجائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.