MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

کسٹم ڈیپارٹمنٹ کا صوبے کی معیشت کو استحکام بخشنے میں کلیدی کردار ہے ،گورنر بلوچستان

کوئٹہ(ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ کسٹم ڈیپارٹمنٹ کا ملک و صوبے کی معیشت کو استحکام بخشنے میں کلیدی کردار ہے بلوچستان میں صنعت کاری، سمندری تجارت، ماہی گیری اور لائیوسٹاک کی ترقی کے منافع بخش مواقع موجود ہیں اس ضمن میں درست سمت میں اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں چیف کلیکٹر کسٹم بلوچستان محمد صادق کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے

- Advertisement -

کیا ملاقات میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدی تجارت، بارڈر مارکیٹس کے قیام، مقامی تاجر برادری کے مسائل ومشکلات اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ صوبہ بلوچستان جغرافیائی اعتبار سے وسط ایشیاءتک رسائی کا منافع بخش راستہ فراہم کر سکتا ہے

ضروری ہے کہ وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ معاشی اور تجارتی مواقعوں سے استفادہ کریں انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ عالمی وبا کووڈ 19 کی وجہ سے کاروباری مراکز اور سرحدی تجارت کی بندش سے سب سے زیادہ بلوچستان کی تاجر برادری متاثر ہوچکی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.