MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعلی بلوچستان نے تربت میں گرلز کیڈٹ کالج کے قیام کی منظوری دے دی

1 214

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے تربت میں گرلز کیڈٹ کالج کے قیام کی منظوری دے دی۔وزیراعلی نے گرلز کیڈٹ کالج کو جلد از جلد فعال کرنے کے لیے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دے دی۔ وزیراعلی نے گرلز کیڈٹ کالج کیلئے 130 آسامیوں کی بھی منظوری دے دی۔ وزیراعلی نے کہا کہ انشاللہ گرلز کیڈٹ کالج تربت میں کلاسز کا آغاز 2022 میں کیا جائے گا۔ طالبات کے لیے جدید اور پیشہ ور تعلیم کے لیے تربت میں پہلے گرلز کیڈٹ کالج کا قیام سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.