Masael Quetta

میل فی میل کک باکسنگ چیمپئن شپ کامیابی کیساتھ اختتام پزیر ہوگیا

1 529

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(منو ر شاہوانی)پاکستان ڈائمنڈ جوبلی پہلا وزیر اعلی بلوچستان تیسرا میل فی میل کک باکسنگ چیمپئن شپ کامیابی کےساتھ اختتام پزیر ہوگیا،چیمپئن شپ میں میل کیٹگری میں 5 گولڈز میڈلز کے ساتھ میزبان بلوچستان کا پلڑا باری رہا ،جبکہ فی میل کیٹگری میں سندھ بازی لے گیا،مہمان خصوصی صوبائی وزیر واسااینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نور محمد دمڑ،چیئرمین اہلال احمر عبدالباری بڑیچ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹویٹیز محمد آصف لانگو نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، تفصیلات کے مطابق محکمہ کھیل کے تعاون سے بلوچستان کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی تین روز سے جاری پاکستان ڈائمنڈ جوبلی پہلا وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان تیسرا میل فی میل کک باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پزیر ہوگیا، چیمپئن شپ میں میل کیٹگری میں میزبان بلوچستان ٹیم کا پلڑا سب پر باری رہا، میزبان ٹیم نے ایونٹ میں 5 گولڈ ،1 سلور 5 برونز کے ساتھ پہلی ،سندھ نے 3 گولڈ،،2 سلور ،5 برونز کے ساتھ دوسری پاکستان پولیس نے 3 گولڈ 1 سلور اور 2 برونز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی،فی میل کیٹگری میں سندھ کے ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بلوچستان دوسری نمبر پر رہی،اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صوبائی وزیر واسا اینڈ پبلک ہیلتھ نور محمد دمڑ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی مثبت پالیسوں اور صوبے میں امن اوامان کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی وجہ سے بلوچستان میں کھیلوں کے میدان واپس آباد ہوچکے ہے ، اب ایک بار پھر نیشنل و انٹرنیشنل کھلاڑی کوئٹہ آکر کھیل رہے ہیں نیشنل چیمپئن شپ یہاں پر منعقد ہورہے ہیں جو کہ ہمارے کھلاڑیوں اور ہمارے فخر کی بات ہے

- Advertisement -

 صوبائی حکومت وزیر اعلی بلوچستان کی قیدت میں کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، عالمی وباء کورنا وائرس کے بعد سب سے زیادہ کھیلوں کے پروگرامز بلوچستان میں منعقد ہوئے ہیں،کھیلوں کی بدولت ہی صحت مند معاشرے وجود میں آتا ہے صحت مند معاشرے کا قیام وقت کی اہم ضروت ہے کھیلوں کی میدانوں کو آباد کرکے نوجوانوں کے مستقبل کو روشن کیا جاسکتا ہے نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی جانب بھی توجہ دیں جو قومیں کھیل اور تعلیم سے دور رہی ہیں وہ ہمیشہ منفی سرگرمیوں کی طرف راغب ہوئی ہیں،بلوچستان میں کھیلوں کے بے پناء ٹیلنٹ موجود ہے،اس موقع پر چیئرمین اہلال حمر عبدالباری بڑیچ نے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے کھیلوں کی ایونٹس کا انعقاد ضروری ہے جس سے ان کے جسمانی ورزش ہوتی رہتی ہے، جو ان کی بہتر نشوونما کا پیش خیمہ بنتی ہے۔ کھیل جہاں کھلاڑی کی بہتر نشوونما میں معاون ہوتی ہے وہیں کھلاڑی کی کردار سازی اور نفسیاتی تربیت میں بھی مدد ملتی ہے صحت مند بچے ہی تعلیمی میدان میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کھیل کے میدان آباد کرنے سے منفی سرگرمیوں کاخاتمہ ممکن ہو سکتاہے،محکمہ کھیل کے ساتھ ملکر کھلاڑیوں کو کھیلنے کا بھر پور مواقع فراہم کرینگےاسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹویٹیز محکمہ کھیل محمد آصف لانگو نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان کے احکامات صوبائی وزیر کھیل کے ہدایت اور سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل کھیل کے نگرانی میں کھلاڑیوں کو پروموٹ کرنے کیلئے محکمہ کھیل بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے،کھلاڑیوں کی سرپرستی ہمارا فرض ہے جس کو پورا کرنے کیلئے ہم کوشش کررہے ہیں،کھیلوں کو فروغ دینے سے نوجوانوں اور معاشرے میں مثبت سوچ جنم لیتی ہے،آخر میں مہمان خصوصی نور محمد دمڑ،عبدالباری بڑیچ،محمد آصف لانگو نے کھلاڑیوں کو میڈل پہنائیے اور ٹرافیاں دی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.