Ultimate magazine theme for WordPress.

جنت مرزا کی سالگرہ کے موقع پر ان کے دوست نے انہیں بہت بڑا سرپرائز دیا

0 528

اسلام آباد ( مسائل نیوز)پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی سالگرہ کے موقع پر ان کے دوست نے انہیں بہت بڑا سرپرائز دیا جسے دیکھ کر انہوں نے بےحد خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے گزشتہ روز اپنی 21ویں سالگرہ منائی ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی سالگرہ کے موقع پر ان کے قریبی دوست عمر بٹ کی جانب سے ان کے لئے ایک سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا انعقاد کیا گیا تھا۔

جنت مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں ۔

- Advertisement -

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنت مرزا اپنی سالگرہ کے موقع پر کافی خوش نظر آرہی ہیں اور ایسے میں ان کے قریبی دوست عمر بٹ کا سرپرائز گفٹ ان کے لئے بہت بڑا تحفہ ثابت ہوا ہے۔

سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جنت مرزا نے عمر بٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جنت مرزا نےعمر بٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یہ میری زندگی کا سب سے بہترین سرپرائز ہے۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ جنت مرزا نے عُمر بٹ سے منگنی کرلی ہے تاہم ٹک ٹاک سٹار نے اس خبر کی تردید کردی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.