Masael Quetta

دورہ تاجکستان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہوگی

0 503

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جب بھی بیرون ملک دورہ پر گئے، انہوں نے پاکستان کے عوام کا وقار بلند کیا، دورہ تاجکستان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے وزیراعظم کے دورہ تاجکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم آج اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے روانہ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا دورہ دو حصوں پر محیط ہے، پہلے حصے میں وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 20 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے بتایاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر دیگر رکن ممالک کے سربراہان بھی موجود ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ دورے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کی ایران کے سربراہ مملکت، چین کے وزیر خارجہ اور وسطی ایشیاء کی اہم قیادت کے ساتھ ملاقاتیں ہوں گی۔

- Advertisement -

فواد چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی روس کے صدر پیوٹن کے ساتھ ملاقات طے تھی، صدر پیوٹن قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے دوشنبے نہیں آ رہے، صدر پیوٹن اور وزیراعظم عمران خان کی فون پر تفصیلی بات ہوئی ہے، وزیراعظم عمران خان اور صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو تاجکستان کے صدرامام علی رحمانوف نے تاجکستان کے دورہ کی دعوت دی تھی، تاجکستان اور پاکستان کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان تاجکستان میں ہونے والی بزنس کانفرنس میں شرکت کریں گے، بزنس کانفرنس میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان کاروباری روابط کو بڑھانے پر بات ہوگی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ افغانستان کی صورتحال اس کانفرنس کا کلیدی حصہ رہے گی، تاجکستان کا افغانستان کے حوالے سے کردار اہم ہے، ہم اس کردار کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہاکہ تاجکستان کے دورے کے دوران افغانستان میں مستحکم اور جامع حکومت کے بارے میں ہمارے نظریہ کو تقویت ملے گی،وژن سینٹرل ایشیاء پاکستان کی فارن پالیسی کا کلیدی حصہ ہے، یہ دورہ اس کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.