Masael Quetta

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے عوام دشمن فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں

0 497

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے سے ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تباہی سرکار کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے عوام دشمن فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ تین ماہ میں 6 مرتبہ پیٹرول مہنگا کر کے حکومت نے عوام کے اوپر مہنگائی کا بم گرایا ہے، اندھی حکومت ملک میں بے روزگاری، مہنگائی اور لوٹ مار کے مشن پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری کر کے غریب عوام کے ساتھ بہت ظلم کیا جارہا ہے، نیازی اور انکے حواریوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں، نیازی سلطنت کے عوام دشمن فیصلوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ پیٹرول مہنگا ہونے سے ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا، جھوٹی سرکار کے عوام کو رلیف دینے کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے۔

- Advertisement -

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.