کوئٹہ (مسائل نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ کو وزارت صحت کا قلمدان دینے کی سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کردی ان خیالات کا اظہار ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ترجمان صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر میر اسد اللہ بلوچ کے حوالے سے ایک خبر گردش کر رہی ہے جس میں تاثر دیا جارہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیر میر اسد اللہ بلوچ کو وزرات صحت کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے جو سراسر حقائق سے عاری اور من گھڑت ہے اور انکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
بیان میں کہا گیا ہے کہ میراسد اللہ بلوچ بلوچستان کی خدمت اور یہاں عوام کی طرز زندگی میں بہتری کے لئے اپنی سیاسی جدوجہد کو وقف کئے ہوئے ہیں انہیں وزارتوں سے کوئی سروکار نہیں ایسی خبریں سیاسی شکت کردہ عناصر پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں وہ ناکام ہونگے ترجمان نے کہا کہ محکمے کے قلمدان کا مطالبہ کیا ہے اور نا ہی ہماری ضرورت ہے غیر ضروری خبروں سے گریز کیا جائے۔