Masael Quetta

وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کا حکم دیتے ہوئے امیدواروں کی تلاش کی ہدایت کردی

0 434

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کا حکم دیتے ہوئے امیدواروں کی تلاش کی ہدایت کردی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کے لیےابھی سے امیدوار تلاش کیے جائیں، اچھےکردار کے مالک ،عوامی مقبولیت والے امیدوار سامنے لائے جائیں دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی کو 30دنوں میںیونین کونسل کی سطح تک تنظیمیں مکمل کرنے اور کنٹونمنٹ بورڈ زکے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو ہر سطح پر اجاگر کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارے لیے بہت آسان

- Advertisement -

تھا کہ ملک کو ایسے ہی بحران میں چھوڑ دیتے اورمشکلات برداشت نہ کرتے،کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں عوام نے نوازشریف اور شہبازشریف کی خدمت کو ووٹ دیا،نواز شریف کے بیانیے نے ان سب لوگوں جن کے ساتھ ظلم ہوتا ہے ان کو زبان دی ہے۔مسلم لیگ (ن) ڈیرہ غازی خان ڈویژن کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقدہوا جس میںمسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔ اجلاس میںمریم نواز،احسن اقبال ،پرویزرشید راناثنا اللہ ،اویس لغاری ،عظمی بخاری،ذیشان رفیق،نزہت صادق اور دیگر عہدیدار وںنے شرکت کی ۔راناثنااللہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی صوبائی حلقوں تک تنظیمیں مکمل ہیں،آخری مرحلہ یونین کونسل کی تکمیل کا ہے،پارٹی قائد کی ہدایات تھی اسی لیے میٹنگ طلب کی ہے،پارٹی کو گراس روٹ لیول تک مضبوط کرنا اور تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنا پہلی ترجیحی ہے۔اویس لغاری نے اجلاس کو جنوبی پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی کے متعلق آگاہ کیا ۔احسن اقبال نے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں خواتین،طلبہ اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں کو ترج یحی دی جائے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف تین مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوچکے ہیں،ہمارے لیے بہت آسان تھا کہ ملک کو ایسے ہی بحران میں چھوڑ دیتے اورمشکلات برداشت نہ کرتے لیکن ہم نے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا اور ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں عوام نے نوازشریف اور شہبازشریف کی خدمت کو ووٹ دیا،اس عظیم کامیابی پر ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں،صرف بیانیہ ہی نہیں بلکہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ملک کے لئے بہت خدمات بھی ہیں،اگر خالی بیانیہ ہوتا تو کوئی بھی نہ سنتا۔اس موقع پر لیگی قائد محمد نواز شریف نے بھی خطاب کیا اور پارٹی کو 30دنوں میں یونین کونسل کی سطح پر تنظیمیں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کی فتح کو ہر سطح پر اجاگر کیا جائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.