Ultimate magazine theme for WordPress.

سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے پاکستانی عوام کو چاندی کے زیورات خریدنے پر مجبور

1 533

کراچی(مسائل نیوز)سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے پاکستانی عوام کو چاندی کے زیورات خریدنے پر مجبور کردیاہے، سونے کی چمک دمک کے شوقین اب چاندی اور آرٹیفشیل جیولری خرید کر شوق پورا کررہے ہیں۔پاکستان میں فی تولہ سونے کے نرخ ایک لاکھ 12 ہزار 700 روپے تک پہنچ چکے ہیں جبکہ فی تولہ چاندی 1400 روپے کی ہے۔سونے کی قیمت میں روز بروز اضافے کے بعد چاندی اور آرٹیفشل جیولری کی دکانوں پر رش بڑھ گیا ہے۔صارفین کاکہناہے کہ اتنا مہنگا سونا کیسے خریدیں؟، ان حالات میں تو دیگر دھاتوں کے زیورات ہی خریدے جاسکتے ہیں۔خواتین نے اس ضمن

- Advertisement -

میں بتایاکہ اتنا مہنگا سونا خریدنا اب کسی کے بس کی بات نہیں، تبھی چاندی کے زیورات خریدتے ہیں یا آرٹیفشل جیولری، اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔دوسری طرف جیولرز بھی اس صورتحال سے پریشان ہیں۔ ان کے مطابق قیمتیں بڑھنے سے سونے کے زیورات کی مانگ میں 70 فی صد تک کمی آئی ہے، سونے کے زیورات کی صنعت سے منسلک زیادہ تر افراد اب چاندی کا زیور بنانے لگے ہیں۔جیولرزکے مطابق سونے کی قیمت بڑھنے سے زیورات سازی کی صنعت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے، بہت سارے لوگ اب سونے کو چھوڑ کر چاندی کے کاروبار میں آگئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں یکم جنوری 2020 کو سونے کے فی تولہ نرخ 88 ہزار 150 روپے تھے جو اگست 2020 کے پہلے ہفتے میں ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے تھے۔جیولرز کے مطابق اگر اسی طرح پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں تیزی جارہی تو چاندی اور آرٹیفشل جیولری کی طلب میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.