MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

معروف گلوکا ر انتقال کرگئے

معروف گلوکا ر انتقال کرگئے

کوک اسٹوڈیو‘ میں سُر بکھیرنے والے لوک گلوکار اسد عباس انتقال کر گئے۔

حریم شاہ نے اپنے ساتھ تین اور لڑکیوں کو خراب کر دیا

- Advertisement -

کوک اسٹوڈیو، یورپ اور امریکہ میں پرفارم کرنے والے پاکستانی گلوکار اسد عباس کچھ عرصہ سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے جو آج خالق حقیقی سے جا ملے، اسد عباس بچپن سے گلوکاری کرتے آ رہے ہیں اور ان کا تعلق بھی گلوکار گھرانے سے ہے۔ان کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے

 

سابق وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا بڑا اعلان

جب کہ وہ کوک اسٹوڈیو سمیت دیگر منصوبوں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں، انہوں نے پرائڈ آف پرفارمنس سمیت لکس ایوارڈ بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔26 جون کو گلوکار اسد عباس نےحکومت، فنکار برادری اور عوام سے مالی مدد کی اپیل کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں علاج کے لیے کم از کم 5 کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔

خاتون تصویر بناتے ہوئے دریا میں ڈوب گئی، ویڈیو وائرل

انہوں نے بتایا کہ مجھے اچانک بلڈ پریشر کا مسئلہ درپیش ہوا تاہم ڈاکٹرز نے دوائیں دیں وہ کھاتا رہا اور کام کرتا رہا لیکن کچھ دن بعد اچانک طبیعت خراب ہوئی اور جب اسپتال پہنچا تو پتہ لگا کہ دونوں گردے کام نہیں کررہے ، ڈاکٹرز نے کڈنی ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا پھر ٹرانسپلانٹ بھی کروایا لیکن کچھ دنوں بعد وہ گردہ بھی فیل ہوگیا اب ری ٹرانسپلاٹ کے لیے امریکہ جانا ہے ۔انہوں نے کہا تھا کہ وہ بہت تکلیف میں ہیں، ان سے ڈائیلاسز برداشت نہیں ہوتا اور یہ کہ ان کے پاس اتنی رقم نہیں کہ وہ اپنا علاج کروا سکیں۔واضح رہے کہ سال 2021 میں نشر ہونے والے مقبول ترین ڈرامہ رقص بسمل کا ٹائٹل سانگ اسد عباس نے ہی گایا تھا جسے شائقین نے بہت پسند کیا تھا ۔

2 Comments
  1. […] معروف گلوکا ر انتقال کرگئے […]

  2. […] معروف گلوکا ر انتقال کرگئے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.