Ultimate magazine theme for WordPress.

افغانستان میں دو دن میں چھ ہزار فوجی تعینات کریں گے، امریکی حکام

1 626

افغانستان میں امریکی شہریوں اور افغان اسٹاف کو فیملیز سمیت ملک سے نکالا جائے گا،بیان
واشنگٹن (مسائل نیوز ڈیسک )امریکی حکام نے کہاہے کہ افغانستان میں 48 گھنٹوں میں چھ ہزار امریکی فوجی تعینات کئے جائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ کابل ایئر پورٹ کو محفوظ رکھنے کی کوششیں جاری ہیں، امریکی و اتحادی عسکری اور سول عملے کا بحفاظت انخلا چاہتے ہیں۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ افغانستان کا ایئر ٹریفک کنٹرول بھی سنبھال لیا جائے گا، افغانستان میں امریکی شہریوں اور افغان اسٹاف کو فیملیز سمیت ملک سے نکالا جائے گا۔یہ بھی کہا گیا کہ خصوصی ویزے کےحامل افغان شہریوں کو بھی جلد نکالا جائے گا، خصوصی ویزے کےحامل 2ہزار افغان شہریوں کو امریکا منتقل کیا جا چکا۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کلیئرنس والے افغان شہریوں کو بھی جلد منتقل کر دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.