طالبان کی کامیابیوں کی مثال نہیں ملتی، اصل ذمہ داریاں اب شروع ہونگی، ملا برادر
طالبان کی کامیابیوں کی مثال نہیں ملتی، اصل ذمہ داریاں اب شروع ہونگی، ملا برادر
افغانستان میں طالبان کی فتوحات پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جو اللہ تعالی کی نصرت اور مدد کے بغیر ممکن نہیں تھی،انٹرویو
دوحہ (مسائل نیو ڈیسک)افغانستان کی موجودہ صورتحال پر ملا برادرنے کہاہے کہ طالبان کی کامیابیوں کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، یہ کامیابیاں اللہ تعالی کی نصرت اور مدد سے حاصل کیں، ہماری اصل ذمہ داریاں اب شروع ہونگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دوحہ میں طالبان آفس کے سربراہ ملا برادر کا افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے بعد پیغام سامنے آگیا، ملا برادر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کی فتوحات پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جو اللہ تعالی کی نصرت اور مدد کے بغیر ممکن نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ ہماری اصل ذمہ داریاں ان فتوحات کے بعد اب شروع ہوتی ہیں جس میں افغان عوام کی خدمت اور انکے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری بنتی ہے، افغان عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ حالات کو بہتر کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے