افغان عوام طالبان کے ساتھ تعاون کریں، سابق گورنر قندھار
کابل(مسائل نیو ڈیسک )افغانستان کے موجودہ حالات پر سابق گورنر قندھار گل آغا شیر زئی نے کہاہے کہ افغان عوام سے مطالبہ ہے کہ امارات اسلامی طالبان مجاہدین کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، قیام امن کے لیے طالبان مجاہدین کے ساتھ کردار ادا کرینگے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سابق گورنر قندھار گل آغا شیر زئی کا افغانستان کی صورتحال پر پیغام سامنے آ گیا جس میں انہوں نے طالبان کو فتوحات پر مبارکباد پیش کی، گل آغا شیر زئی نے افغانستان میں کابل اور دیگر صوبوں کے عوام سے مطالبہ کیا کہ امارات اسلامی طالبان مجاہدین کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، میں اپنے گھر افغانستان میں ہوں اور افغانستان میں قیام امن کے لیے طالبان مجاہدین کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔