Ultimate magazine theme for WordPress.

پاکستان، ترکی اور روس کا سفارتخانے بند نہ کرنے کا اعلان

0 818

پاکستان، ترکی اور روس کا سفارتخانے بند نہ کرنے کا اعلان

- Advertisement -

کابل(مسائل نیوز ڈیسک) پاکستان، ترکی اور روس نے کابل میں اپنے سفارتخانے بند نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی حکام کا کہناتھا کہ طالبان نے روسی سفارتخانے کے تحفظ کی یقین دہانی کروائی ہے۔ترکی نے بھی افغانستان میں اپنا سفارتخانہ بند نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سفارتی مشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانہ اپنا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور پاکستانی سفارتخانہ افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا میں بھی معاونت کر رہا ہے۔خیال رہے کہ افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ افغانستان میں غیر ملکی مشنز پر کسی قسم کے حملے نہیں ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.