Masael Quetta

کابل ایئرپورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ، 5 افراد ہلاک

1 804

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کابل ایئرپورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ، 5 افراد ہلاک

- Advertisement -

کابل ایئر پورٹ پر تعینات امریکی فوجیوں نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی تھی،ذرائع
کابل (مسائل نیوز ڈیسک )کابل میں ایئر پورٹ پر ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے کی گئی امریکی فوج کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ کابل ایئر پورٹ پر تعینات امریکی فوجیوں نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی گئی تھی،برطانوی میڈیاکے مطابق افراتفری کے بعد کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے

اور تمام کمرشل پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق کابل ایئر پورٹ پر تعینات امریکی فوجیوں نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی تھی۔امریکی عہدیدار کے مطابق کابل ایئر پورٹ پر امریکی فورسز نے ملٹری پروازوں میں افغان عوام کو چڑھنے سے روکنے کیلئے ہوائی فائر کئے۔عہدیدار نے مزید بتایا کہ امریکا کی ملٹری پروازیں سفارتی عملے اور غیر ملکی اسٹاف کیلئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ امریکی فوج نے کابل ایئرپورٹ کی حدود کو محفوظ بنالیا ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا تھا کہ کابل میں امریکی سفارت خانہ مکمل خالی کرالیا گیا ہے اور سفارت خانے کا تمام عملہ حامد کرزئی ایئرپورٹ کی حدود میں موجود ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.