Ultimate magazine theme for WordPress.

کابل میں طالبان کا گشت، ٹریفک نظام سنبھال لیا

1 628

کابل میں طالبان کا گشت، ٹریفک نظام سنبھال لیا

- Advertisement -

کابل (مسائل نیوز ڈیسک )افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کی جانب سے گاڑیوں میں گشت کیا جا رہا ہے، سرکاری تنصیبات بھی طالبان کے کنٹرول میں ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کابل کی صورتحال سے متعلق افغان میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے کچھ چوکوں پر ٹریفک کا نظام بھی سنبھالا ہوا ہے، جبکہ سڑکوں پر شہریوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے، تعلیمی ادارے اور دکانیں بند ہیں۔افغان میڈیا نے بتایا کہ کابل کے حامد کرزئی ایئرپورٹ کے اندر اور باہر شہری ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں۔ایئرپورٹ پر پروازیں بند ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سےواپس جانےکی درخواست کی جارہی ہے۔

1 Comment
  1. […] نیوز)افغانستان میں طالبان انتظامیہ نے ہفتے کو تمام مقامی اور غیر ملکی غیر سرکاری تنظیموں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.