الیکشن کمیشن نے (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی کو مبینہ منوع فنڈنگ کیس میں پندرہ ستمبر کو طلب کر لیا
اسلام آباد (مسائل نیوز ڈیسک )الیکشن کمیشن نے (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی کو مبینہ منوع فنڈنگ کیس میں پندرہ ستمبر کو طلب کر لیا ۔ پیر کو دور ان سماعت الیکشن کمیشن میں درخواست گزار فرخ حبیب کا وکیل رانا محمد افضل پیش ہوئے تاہم پیپلز پارٹی اور (ن )لیگ کی طرف کوئی الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے ۔درخواستگزار کے وکیل نے دلائل دیئے کہ ۔الیکشن کمیشن ن لیگ اور پیپلز پارٹی پارٹی کے اکاوئنٹس تک رسائی دے ۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ فریقین کو سنے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے ۔الیکشن کمیشن نے (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی کو مبینہ منوع فنڈنگ کیس میں پندرہ ستمبر کو طلب کر لیا ۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی مبینہ ممنوع فنڈنگ کیس کی سماعت پندرہ ستمبر تک ملتوی کردی۔