MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملالہ یوسفزئی کا فواد چوہدری سے رابطہ ،افغانستان میں خواتین کے حقوق سے متعلق عالمی تحفظات پر گفتگو

0 451

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملالہ یوسفزئی کا فواد چوہدری سے رابطہ ،افغانستان میں خواتین کے حقوق سے متعلق عالمی تحفظات پر گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد (مسائل نیوز ڈیسک)خواتین کی تعلیم کے لئے سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی نے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں افغانستان میں خواتین کے حقوق سے متعلق عالمی تحفظات پر گفتگو کی گئی ۔ ملالہ یوسفزئی نے کہاکہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرے، وزیراعظم پاکستان کو افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے لئے پاکستان کے کردار کے حوالے سے خط لکھا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان افغان پناہ گزین بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کر رہا ہے، اس وقت چھ ہزار کے قریب افغان بچے پاکستان میں زیر تعلیم ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.