Masael Quetta

افغانستان میں دیرپا امن عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے، پاکستان

1 795

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

افغانستان میں دیرپا امن عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے، پاکستان

- Advertisement -

اسلام آباد(مسائل نیوز ڈیسک )ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کا حصول اور چار دہائیوں سے جاری تنازع کا خاتمہ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔اپنے بیان میں زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ ہم افغانستان میں تیزی سے بدلتی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان سمجھتا ہے

کہ موجودہ صورت حال میں افغان قیادت مل کر کام کرے تاکہ افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کی راہ ہموار ہوسکے، پاکستان نے ہمیشہ افغنستان کے مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا ہے اور اس کے لیے ہم اپنا تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمارے خیال میں افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کا حصول اور چار دہائیوں سے جاری تنازع کا خاتمہ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری اجتماعی کوششیں افغانستان میں دیرپا امن ، ترقی اور خوشحالی لانے میں معاون ثابت ہوں گی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.