Masael Quetta

مولانا فضل الرحمن کی افغانستان میں طالبان کی بیس سالہ طویل جہاد کی کامیابی پر مبارکباد

1 704

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مولانا فضل الرحمن کی افغانستان میں طالبان کی بیس سالہ طویل جہاد کی کامیابی پر مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد(مسائل نیوز ڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے افغانستان میں طالبان کی بیس سالہ طویل جہاد کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ جمعیت نے روز اول سے امریکہ اور ناٹو افواج کے افغانستان پر حملے کو جارحیت اور تجاوز قرار دیا تھا۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوںنے کہاکہ جمعیت علماء اسلام پاکستان افغانستان میں تحریک اسلامی طالبان افغانستان کی بیس سالہ طویل جہاد کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جمعیت نے روز اول سے امریکہ اور ناٹو افواج کے افغانستان پر حملے کو جارحیت اور تجاوز قرار دیا تھا، طالبان کی طرف سے مزاحمت کو جائز دفاع قرار دیا تھا۔

انہوںنے کہاکہ الحمد للہ بیش بہا مخلصانہ قربانیوں کے بعداللہ تعالی کی مدد اور تائید سے طالبان مجاہدین نے اپنے وطن افغانستان کو عالمی قوتوں اور ان کے گماشتوں سے آزاد کر دیا ہے۔۔ انہوںنے کہاکہ ہم افغانستان کے عوام کو بالخصوص اور امت مسلمہ کو بالعموم مبارکباد کا مستحق قرار دیتے ہیںانہوںنے کہاکہ طالبان قیادت نے فتوحات حاصل کرنے کے بعد امن،خیر سگالی اور مفاہمت کی پالیسی کے ساتھ جس نئے نظام کے آغاز کیا ہے ،جمعیۃ علماء اسلام اسے قدر کے نگاہ سے دیکھتی اور دل کی گہرائیوں سے اسے خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ طالبان نے استقامت کے ساتھ انہوں نے جہاد میں اللہ تعالی کی مدد سے کامیابی حاصل کی۔انہوںنے کہاکہ توقع ہے خلوص ، للہیت اورتدبر کے ساتھ بہتر حکمت عملی کے ذریعہ ایک پر امن اور مستحکم اسلامی افغانستان کی تشکیل میں کامیاب ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ یہی افغان قوم اورہم سب کی آرزوہے جس کیلئے جے یوآئی پاکستان ہرطرح کاتعاون کرنے کیلئے تیارہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم صمیم قلب سے تحریک اسلامی طالبان کے امیرمولوی ھبۃ اللہ اوران کے تمام رفقاء کارکواس عظیم کامیابی اورنئی تاریخ رقم کرنے پرمبارکباد پیش کرتے ہیں،رب متعال سے دوام و استقلال کیلئے دعاگوہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.