MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

امریکی اداکارہ کرسی ٹیگن نے ماڈل کی تضحیک پر معافی مانگ لی

نیویارک (ویب ڈیسک)امریکی سپر ماڈل و اداکارہ 35 سالہ کرسی ٹیگن نے ایک دہائی قبل کم عمر ماڈل کی آن لائن تضحیک کرنے سمیت دیگر افراد کی توہین کرنے پر معافی مانگ لی۔کرسی ٹیگن نے 15 جون کو انسٹاگرام پر طویل معافی نامے میں ان تمام افراد سے معذرت کی، جن کے خلاف انہوں نے آن لائن سخت، نامناسب اور تضحیک آمیز گفتگو کی تھی۔

- Advertisement -

ماڈل نے اپنے طویل معافی نامے میں اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ پہلے بھی اپنے نامناسب رویے پر معذرت کر چکی ہیں لیکن ایک مرتبہ پھر وہ ان تمام افراد سے سرعام معافی مانگ رہی ہیں، جن کی انہوں نے دل آزاری کی۔کرسی ٹیگن نے یہ بھی لکھا کہ انہوں نے ذاتی طور پر بھی ان افراد کو معافی کے پیغامات بھجوائے ہیں، جن کی انہوں نے توہین کی تھی اور دیگر افراد سے بھی وہ رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔کرسی ٹیگن نے 26 سالہ ماڈل کرٹنی اسٹوڈن اور فیشن ڈیزائنر مائیکل کاسٹیلو سے بھی معافی مانگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.